امام حسین علیہ السلام کا کربلاء کی زمین خریدنا ۔

سوال

کیا یہ صحیح ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلاء میں پہنچنے کے بعد زمین کربلاء خریدی ؟ 

جواب

وارد ہوا ہے کہ الامام الحسين (عليه السلام) نے کربلاء پہنچنے کے بعد زمین کربلاء 60 ہزار درھم میں غاضریہ اور نینوی کے باسیوں سے خریدی ۔جس کی مساحت 4 مربع میل  تھی ۔ اور پھر وہی زمین خرید کر ان لوگوں کو صدقہ میں دے  دی اور امام جعفر صادق  (عليه السلام)  نے امام حسین  (عليه السلام) کے حرم کی تفصیل بتاتے ہوئے فرمایا کہ وہ 4 مربع میل تھی جو اپ کی اولاد اور ان کے ماننے والوں کے لئے حلال اور اپ کے دشمنوں کے لئے حرام ہے ۔ اور اس زمین میں برکت ہے ۔ 

قدیم مصدر جس میں یہ روایت موجود ہے وہ الشیخ البھائی کا کشکول ہے جس میں ان کے جد امجد محمد بن علی الجباعی کے خط سے ابن طاووس کے خط سے منقول ہے جو کہ محمد بن احمد بن داوود القمی کی کتاب الزیارات سے امام جعفر صادق علیہ السلام سے  منقول ہے  ( كتاب مستدرك الوسائل للشيخ النوري الطبرسي  روایت نمبر (12091 و 12092 ) .

Comments